• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلین حکومت نے سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا آسٹریلیا کا ویزا منسوخ کردیا۔

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آسٹریلین اوپن میں شرکت کی غرض سے آسٹریلیا میں موجود ہیں، آسٹریلین اوپن کا آغاز میلبورن میں 17 جنوری سے ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے میلبورن پہنچے تو ائیرپورٹ حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔

نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکے انہیں سرکاری حراستی ہوٹل میں حراست میں رکھا گیا تھا، اس اقدام کے خلاف جوکووچ کے وکلا نے عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

بعد ازاں عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا ملک بدری کا کیس جیتے تھے، آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق حکومت ٹینس اسٹار کا ویزا منسوخ کرنے کی درست دلیل دینے میں ناکام رہی۔

 آسٹریلوی عدالت نے حکومت کو ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید