سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کرس ایورٹ کینسر میں مبتلا

January 15, 2022

فائل فوٹو

سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کرس ایورٹ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں۔

کرس ایورٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کینسر اسٹیج ون میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کرس کا کہنا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ کینسر کی جلد تشخیص ہوگئی، امید ہے کیمو کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

خیال رہے کہ کرس ایورٹ نے18 سنگلز گرینڈ سلم جیتے ہیں جبکہ وہ اب براڈ کاسٹر ہیں۔