پی ٹی آئی حکومت مدت پوری کریگی، کریڈٹ اپوزیشن کو، تجزیہ کار

January 16, 2022


کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اس کا کریڈٹ اپوزیشن کو جاتا ہے، ملک کے موورز اینڈ شیکرز کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

پی ٹی آئی میں اختلاف ظاہر کرنے والے تمام پہنچے ہوئے بزرگ ہیں، اصلی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر سب اقتدار کے پجاری ہیں، یہ کل ن لیگ تو اس سے پہلے پی پی یا کسی اور کے ساتھ تھے۔

ان خیالات کا اظہار مظہر عباس، ارشاد بھٹی، محمل سرفراز اور بینظیر شاہ نے جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان سارہ الیاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میزبان کے سوال کیا حکومت مدت پوری کرسکے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلاف ظاہر کرنے والے تمام پہنچے ہوئے بزرگ ہیں، جب وقت آتا ہے تو اختلاف سامنے آتا ہے۔