اسلام آباد ہائیکورٹ، نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل

April 26, 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔عدالت نے استفسار کیا یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روپے میں ہے ؟۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دئیے کہ تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آرہاہے۔ لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کردیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔