جیمز اینڈرسن کا محمد آصف کی بولنگ سے گُر سیکھنے کا اعتراف

January 16, 2022


انگلش بولر جیمز اینڈرسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف سے بولنگ کے گُر سیکھنے کا اعتراف کیا ہے۔

جیمز اینڈرسن نے کہا کہ 2010 کی سیریز میں محمد آصف کی بولنگ دیکھ کر ان کے انداز کو اپنایا۔

برطانوی بولر نے کہا کہ مجھے بولنگ کوچ نے کہا کہ کوکا بورا گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتا اس لیےکچھ سیکھیں، آصف جس انداز میں گیند کر رہے تھے، وہ سوئنگ نہیں تھا۔

جیمز اینڈرسن نے کہا کہ محمد آصف کی بولنگ دیکھنے کے بعد میں نے اس طرح سے ہی پریکٹس کی، جبکہ میں نے میچز میں بھی اس انداز سے بولنگ کی جس کا مجھے کافی فائدہ ہوا۔