یہ بھیگی بھیگی ہواؤں میں سرد سرد مہک....

January 23, 2022

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: مسکان

ملبوسات: دیوا بیوٹی سیلون

آرایش:عمران شیخ

عکّاسی:عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

جیسےموسمِ سرما میں سُنہری دھوپ ہر ایک ہی کو بھلی لگتی ہے، بالکل ایسے ہی لڑکیوں بالیوں کو سکھی سہیلیوں کے سنگ موج مستی اور گھومنا پھرنا اچھا لگتا ہے اور اس سے بھی کہیں زیادہ خوش رنگ وخوش نُما،حسین و دِل کش ملبوسات سے آراستہ و پیراستہ ہو نابھاتا ہے۔ اور کیوں نہ بھائے کہ بناؤ سنگھار تو ہر عورت کا فطری و بنیادی حق ہے۔ اب ذرا دیکھیے، اس حق کے بہترین استعمال کے لیے ہماری آج کی بزم کیسے موسم و موقعے کی عین مناسبت سے دیدہ زیب نرم و گرم ملبوسات سے مزّین ہے ۔

سیاہ جینز کے ساتھ ٹی پنک شرٹ اور بلیزر کوٹ بے حد پیارا لگ رہا ہے، توآف وائٹ فِٹڈ جینز اور ہائی نیک کے ساتھ کنٹراسٹ میں سُرخ رنگ کی ہُڈی اور لانگ شوزکا انتخاب بھی لاجواب ہے۔ بلیو ڈینم جینز کے ساتھ زردرنگ شرٹ اور ڈینم جیکٹ کی دِل کشی و رعنائی پورے جوبن پر ہے، تو سیاہ جینز، شرٹ کے ساتھ آف وائٹ کیپ شال کی جاذبیت بھی کچھ کم نہیں، جب کہ ایک دوسرے انداز میں آف وائٹ اسکرٹ کے ساتھ ہلکے رنگوں کے حسین امتزاج میں پرنٹڈ شرٹ اور آف وائٹ فر جیکٹ کا اندازبھی بہت ہی پیارا ہے۔

ایک طرف سُرما کا حُسن قیامت ہے، تو ہمارے دبیز و ملائم پہناووں میں ماڈل کے اندازِ کافرانہ کے بھی کیا ہی کہنے۔