اماراتی وزیر خارجہ کا شاہ محمود سے ٹیلیفونک رابطہ، ابوظبی حملے میں پاکستانی شہری کے انتقال پر تعزیت

January 18, 2022


متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید النہیان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کیا۔

اس موقع پر اماراتی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو 17 جنوری کو ابوظبی میں ہونیوالے الم ناک دہشت گردی کے حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اماراتی وزیر خارجہ نے پاکستانی شہری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔

انھوں نے متوفی پاکستانی شہری کی میت کی جلد وطن واپسی اور زخمیوں کے لیے فوری علاج کی کاوشوں پر اماراتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔