تحریک انصاف کے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب

January 20, 2022

تحریک انصاف کے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

علاوہ ازیںگزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں فوجداری نظام انصاف اصلاحات کا اجلاس بھی ہوا تھا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو حکومت کی فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ حکومت قانون میں پہلی بار بڑی تبدیلیاں لارہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اتفاقِ رائے سے فیصلہ سازی کی گئی ہے، نئے نظام میں ایف آئی آر کی ڈیجیٹلائزیشن، ٹرائل کا طریقہ کار شامل ہوگا۔