اسٹاک مارکیٹ، کورونا پھیلاؤ سے شدید مندی ،674؍ پوائنٹس کی کمی

January 20, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،کورونا پھیلاؤ اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں سے سرمایہ کاروں میں بے چینی ، بڑے پیمانے پر فروخت سے مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں ، کے ایس ای 100انڈیکس 674 پوائنٹس کی کمی سے 45ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے آگیا ، 80.27 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں 99 ارب 91 کروڑ 74 لاکھ روپے کی کمی تاہم کاروباری حجم 43.47 فیصد زیادہ رہا ۔