جنگل میں شیروں کے ساتھ رہنے والی خاتون

January 20, 2022

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہور ہی ہے جس میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر جنگل میں شیروں کے ساتھ رہتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سفاری گیلری نامی پروفائل سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں افریقہ کے جنگل میں خاتون کو شیروں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیومیں مذکورہ خاتون کو ایک شیر کی دم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے بھی دیکھا گیا۔