• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آپ کی وجہ سے اب سکون سے کھانا کھا سکتے ہیں‘ ملیکہ شیراوت کمشنر کی شکر گزار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شیراوت نے مہاراشٹر کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر تکارام منڈھے سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی وجہ سے اب ہم سکون سے کھانا کھا سکتے ہیں۔

مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کمشنر نے مئی 2026 سے ریاست بھر میں کھانے پینے کے کاروبار میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

ایف ڈی اے کے کمشنر گزشتہ چند ہفتوں سے خبروں میں ہیں۔ ریاست میں عوام کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار کو بہتر بنانے اور فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لیے ان کی کوششوں کو اب اداکارہ ملیکہ شیراوت نے بھی سراہا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اڈلی اور چٹنی کھاتے ہوئے نظر آئیں۔ انہوں نے کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے مراٹھی زبان میں منڈھے کی خدمات کو سراہا اور کہا ان کے کام نے واقعی ایک نمایاں اثر چھوڑا ہے۔ اب میں یہ جانتے ہوئے سکون سے کھانا کھا سکتی ہوں کہ آپ کے سخت قوانین اور آپ کے اصول ہم سب کو محفوظ بنا رہے ہیں۔  آپ کا بہت بہت شکریہ۔

ملیکہ شیراوت کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایف ڈی اے کمشنر کی زیر قیادت ادارے نے ریاست بھر میں فوڈ بزنسز، ہوٹلوں، ریستورانوں اور گوداموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید