مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل

January 20, 2022

فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم آف دی ایئر میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی ہیں جبکہ ٹیم کا کپتان کین ولیمسن کو بنایا گیا ہے۔

ٹیم میں تین، تین کھلاڑی پاکستان اور بھارت کے ہیں جبکہ دو نیوزی لینڈ اور ایک ایک کھلاڑی سری لنکا، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے منتخب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ون ڈے ٹیم میں فخر زمان اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔