19 سالہ لڑکی نے طیارہ اُڑا لیا، عالمی ریکارڈ قائم

January 21, 2022

بیلجیم کی نوعمر پائلٹ زارا رتھرفورڈ نے طیارہ اڑا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

بیلجیم کی 19 سالہ طالبہ زارا رتھرفورڈ نے دنیا کی کم عمر ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

زارا نے مہم کا آغاز گزشتہ برس 18 اگست سے کیا تھا، لڑکی نے شارک الٹرا لائٹ جہاز پر 5 براعظم اور 52 ملکوں کی سیر کی۔

51 ہزار کلو میٹر کے ایڈونچر سے بھرپور سفر کو مکمل کرنے میں زارا کو تین ماہ لگے۔

اس کےعلاوہ زارا اس چیلنج کو مکمل کرنے والی سب سے کم عمر خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مائیکرو لائٹ میں دنیا کا چکر لگانے والی پہلی خاتون اور پہلی بیلجیئم شہری ہیں جنہوں نے ہوائی جہاز کے ذریعے تنہا دنیا کا چکر لگایا۔