• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندا یاسر کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

ندا یاسر— فائل فوٹو
ندا یاسر— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ندا یاسر کی نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور صارفین کی جانب سے ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ندا یاسر کا یہ نیا ہیئر اسٹائل مشہور ڈرامہ سیریل’معمہ‘ میں صبا قمر کے ہیئر اسٹائل سے بہت ملتا جلتا ہے۔

فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا 

کچھ سوشل میڈیا صارفین ان کے اس نئے ہیئر اسٹائل کا مذاق اڑاتے بھی ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ایک صارف نے ندا یاسر کو اس نئے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے ہارر فلم کے خوفناک کردار سے تشبیہ دی ہے

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ندا یاسر نے اپنے ساتھ کیا کیا ہے؟ یہ نیا اسٹائل ان پر بالکل اچھا نہیں لگ رہا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید