پی ایس ایل 7 کے ببل میں داخل ہونے کیلئے تیار ہوں: شاہد آفریدی

January 21, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سُپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے ببل میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں پی ایس ایل 7 کے ببل میں داخل ہونے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اُمید ہے کہ میرا جوان اور فٹ جسم برقرار رہے گا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان سُپرلیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔