کراچی: رات گئے تک تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری

January 21, 2022

محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں رات گئے تک تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی بلوچستان اور مشرقی ایران میں ہوا کا زائد دباؤ موجود ہے جس کی وجہ سےمغربی سمت سے 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں کبھی ہواؤں کی رفتار 63 کلومیٹر بھی ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں رات گئے تک تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں سے پرانے درخت اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔