شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک گھر گرگیا، 2 جاں بحق

January 21, 2022

شانگلہ کی تحصیل الپوری میں مکان لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گر گیا، ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق ہوگئے، چھ افراد کو نکال لیا گیا جبکہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق واقعہ کوزہ آلپوری موتہ خان کے مقام پر پیش آیا، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کےباعث مکان زمین بوس ہوگیا۔

ملبےتلے دب کر دو بچےجاں بحق ہوگئے۔ ملبے سے 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لیےڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔