زری پالیسی کا اعلان پیر کو ہوگا

January 22, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس24جنوری2022پیر اسٹیٹ بینک کراچی میں منعقد ہو گا، جس میں زری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسی دن سہ پہر میں پریس کانفرنس کریں گے۔