کراچی میں چلنے والی تیز ہوائیں، محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری

January 22, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی میں چلنے والی تیز ہوائوں سے متعلق جاری انتباہ میں کہا ہے کہ عوام پرانے درخت اورکمزور اسٹرکچر سے دور رہیں کیونکہ ان سے کسی بھی قسم کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جمعہ کو جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی بلوچستان اور اس سے ملحقہ مشرقی ایران پر شدید دبائو کی وجہ سے مغربی سمت سے تیز ہوائیں 25سے 30کی اوسط رفتار سے چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ یہ رفتار35کی اوسط تک ہوسکتی ہے اور ان ہوائوں کا سلسلہ جمعہ کو آدھی رات تک برقرار رہ سکتا ہے جس سے پرانے درخت گر سکتے ہیں اور کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں۔