ٹیم کے کوچز کون ہونگے؟ درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن

January 24, 2022


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کے لئے درخواست جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، بورڈ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل کوچز کا تقرر کرے گا۔

پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کےہائی پرفارمنس کوچ ، پاورہٹنگ کوچ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کوچ ، بولنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کے لئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ہائی پرفارمنس کوچ کے لیے ثقلین مشتاق کو ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں، وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ تعینات ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے چیئرمین رمیز راجا نے غیر ملکی کوچز سے بھی رابطہ کیا ہے۔