بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

January 24, 2022


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

بابر اعظم نے6 ون ڈے میچز میں 67 اعشاریہ 50 رنز کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

بابر اعظم کا ایوارڈ جیتنے کے موقع پر کہنا ہے کہ فینز کا شکریہ جنہوں نے حوصلہ افزائی کی ،خوش قسمت ہوں کہ اتنی اچھی ٹیم میرے ساتھ موجود ہے ۔

قومی کپتان نے کہاکہ جنوبی افریقامیں جا کر جیتنا بہت مشکل ہوتا ہے ، میں آئی سی سی اور پی سی بی کا بھی شکر گزار ہوں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو بھی سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا گیا تھا۔