’ہم تو کرکٹ کے عہدِ بابر میں جی رہے ہیں‘

January 24, 2022

بابر اعظم کے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر شائقین کرکٹ انہیں مختلف تبصروں اور میمز کے ساتھ مبارکباد دے رہے ہیں۔

بابر اعظم مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

اس تاریخ ساز کارنامے پر بابر اعظم کو بڑی تعداد میں مبارکباد دی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر بابر اعظم اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

کوئی کہہ رہا ہے کہ ہم کرکٹ کے عہدِ بابر میں جی رہے ہیں تو کوئی کہہ رہا ہے کہ بابر اعظم رنز مشین کے ساتھ ایوارڈ مشین بھی بنتے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے بابر اور رضوان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

صارفین بابر اعظم کو کرکٹ کا نیا بادشاہ قرار دے رہے ہیں۔