بھارت کے یوم جمہوریہ پر یورپ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

January 25, 2022

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ نے 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ یورپ بھر میں بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی دہشتگردی اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر اور بے نقاب کیا جائے گا، دنیا کو بتایا جائے گا کہ بھارت ایک ظالم اور انسانیت کا قاتل اور دشمن ملک ہے، بھارت کے اندر اقلیتیں محفوظ نہیں اور بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ بھارتی حکمران کسی وعدے اور معاہدے کی پابندی نہیں کرتے، بھارت خطے کے امن کے لیے انتہائی خطرناک ملک ہے، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب ،جنرل سیکرٹری میاں محمد طیب نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کو سلب کر کے جمہوریت اور آزادی کا جشن نہیں منا سکتا، بھارت نے کشمیریوں کے جمہوری حقوق، حق خودارادیت کو غصب کر رکھا ہے، کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی اور فوجی قوت کے بل بوتے پر غلام بنا رکھا ہے، بھارت جمہوریت اور انسانیت کے نام پر دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے، عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور دیرپا حل پر توجہ دے، تحریک کشمیر یورپ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ 26 جنوری کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دن ہے، اس موقع پر برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں احتجاج کیا جائے گا،بھارت کے ناپاک عزائم مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کے بھارتی منصوبوں اور سازشوں کو بے نقاب کیا جائے گا کہ بھارت جس راستے پر چل رہا ہے اس سے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں مذید اضافہ ہوگا اور کشمیری بھارت کے حربوں اور ہتھکنڈوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔