جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کی نئی انتظامیہ کے ارکان کا تقرر

April 26, 2024

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے نائب صدر ملک مسعود الرحمٰن کے گھر ایک عید ملن ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے کئی معزز ممبران نے شرکت کی جس میں پاکستانی ایمبیسی سے فرسٹ سیکرٹری جمال ناصر، کمرشل کو نصلیٹ شفیق حیدر ورک، جامع مسجد الکرم کے صدر مختار حسین چوہدری، دی ہیگ سے راجہ عابد، فاؤنڈر جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم راجہ علی رضا، چوہدری فیصل نثار، محمد اکرام، ابراہیم غازی زاہد خان، محمد اکرم اور میر مختار میر شامل تھے۔ ضیافت کے بعد میٹنگ میں متفقہ طور پر جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کی نئی انتظامیہ کا فیصلہ گیا جس میں پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے چیئرمین محمد ارشد کو 3سال کیلئے بطور صدر نامزد کیا گیا دیگر عہدہ داران میں چوہدری شوکت سیکرٹری فنانس، چوہدری بابر جمیل جٹ جنرل سیکرٹری اور مظہر حسین، ارشد ہاشمی اور یونس بٹ ممبران میں شامل ہو ں گے جبکہ ملک مسعود الرحمٰن نائب صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ میٹنگ میں فاؤنڈر جامع مسجد غوثیہ راجہ علی رضا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور سب نے جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کی تعمیر و ترقی اور بھرپور خدمت کرنے کا عہد کیا۔