برطانیہ میں بڑے بینکوں نے اپنی ہائی اسٹریٹ سے مزید سینکڑوں برانچز بند کرنے کا اعلان کردیا

April 26, 2024

لیڈز (زاہد انور مرزا) برطانیہ کے بڑئے بنکوں نے تقریباً 2000ہزار سے زائد جابز ختم کرنے کے بعد اپنی ہائی اسٹریٹ سے سینکڑوں کی تعداد میں مزید برانچز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان بنکوں میں لائیڈز بنک، لایئذز ٹی ایس بی، بینک آف اسکاٹ لینڈ، ہیلی فیکس اور بارکلیز بینک کی برانچز آئندہ چند ہفتوں میں بند ہونے والی ہیں۔ اگر مارچ کا ذکر کیا جائے تو گزشتہ ماہ مارچ میں تقریبا ایک سو سے زائد برانچیں بند ہوئی ہیں جبکہ اس سال کے اخر تک 245مزید برانچز بند ہوں گی۔ واضح رہے گزشتہ دوسال میں تقریباً2000 سے زائد برانچز بند ہو چکی ہیں۔ ٹریڈ یونین کا کہنا ہے بڑے اداروں کی جانب سے برانچز بند کرنے سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ برانچز بند ہونے سے جہاں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا وہاں بزرگ خواتین اور معذور اور بیمار لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا۔ بینک کا کہنا ہے کہ برانچز بند کرنے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ صارفین کے آن لائن بینکنگ پر منتقل ہونے پر ایسا کیا جا رہا ہے۔ بڑے بینکوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد نئی جابیں متعارف کروا رہے ہیں تاکہ بینک سے بے روزگار افراد کو نئی جابیں افر کی جا سکیں۔