کراچی سے گرفتار رہزنوں کے میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا حکم

January 25, 2022

فوٹو: فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ملزمان کے میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ پر کراچی پولیس چیف نے اہم احکامات جاری کیے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اسٹریٹ کرائم میں زیرِ حراست اور آئندہ گرفتار ملزمان کے میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔

میڈیکل ٹیسٹ کے ذریعے ملزمان کے نشہ کی لت میں مبتلا ہونے کا پتہ لگایا جائے گا۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی بڑی تعداد نشے کی عادی ہے۔