الحمراء کی آن لائن ادبی وثقافتی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

January 26, 2022

لاہور (شوبز رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں الحمراء کی آن لائن ادبی وثقافتی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مزید براں اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ الحمراء آن لائن آل پاکستان مقابلہ گائیکی کا انعقاد کرئے گا۔،مقابلہ جیتے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔مقابلہ میں شرکت کرنے والے اپنا ایڈیشن فوک،غزل اورگیت میں الحمراء کو بذریعہ واٹس اپ بھیج سکیں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ سوشل میڈیا پر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا،جدید میڈیم کے ذریعے ہم اپنی ثقافت کو پوری دُنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ترجمان الحمراء کے مطا بق ”وائس آف الحمراء“ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50، دوسری کو 30جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20ہزار روپے دیئے جائیں گے۔