پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار

April 26, 2024

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ اور کمیٹی برائے آگاہی انسداد مذہبی منافرت اورپی ایچ ای سی کے زیر اہتمام ’’قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر شیخ زائد اسلامک سنٹر کے آڈیٹوریم میں آگاہی سیمینار ہوا ۔ وی سی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ معاشرے کو تعلیم دینا اساتذہ اور جامعات کی ذمہ داری ہے۔ انیق احمد،ڈاکٹرتنویر قاسم،پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی، ڈاکٹر محمد علی کلاسرا نے بھی خطاب کیا ۔