سپیکر پنجاب اسمبلی کی سینئر صحافیوں کو اخلاق باجوہ کے علاج کی یقین دہانی

April 26, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری پریس گیلری کمیٹی حسان احمد اورسینئرصحافیوں نے ملاقات کی ،ملک محمد احمد خان نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج صدر پریس گیلری کمیٹی اخلاق احمد باجوہ کو تمام طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت جاری کیَ او ر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی یقین دہانی کروائی ، ارشد انصاری نے سپیکرپنجاب اسمبلی کاشکریہ ادا کیا۔