آوارہ کتوں کو تلف نہ کرنے پر درخواست دائر

January 26, 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں آوارہ پھرتے کتوں کو تلف نہ کرنے کے اقدام کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی،درخواست گزار رانا محمد سکندر نے پنجاب حکومت ، محکمہ لائیو سٹاک، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔،درخواست گذار کے مطابق سالانہ پاکستان میں ایک لاکھ کے قریب بچے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے مر جاتے ہیں پاکستان سٹیزن پورٹل پر کمپلین دائر کرنے سے بھی کوئی کاروائی نہیں کی جاتی عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو آوارہ کتوں کو تلف کرنے موثر اقدامات کا حکم دے ۔