افتخار احمد پی ایس ایل 7 کے بہترین آل راؤنڈر بننے کے خواہشمند

January 26, 2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی افتخار احمد نے ایونٹ کا بہترین آل راؤنڈر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں افتخار احمد نے کہا کہ امید ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 7 جیتنے میں کامیاب رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 7 میں بہترین آل راؤنڈر بننا چاہتا ہوں، پاکستان ٹیم میں بھی فنشر کا کردار ادا کررہا تھا۔

افتخار احمد نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بھی کوشش ہوگی کہ یادگار اننگز کھیلوں۔