انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو جوائن کرلیا

January 28, 2022

ایلکس ہیلز تین روز کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد پریکٹس سیشن میں موجود ہیں

انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائٹیڈ کو جوائن کرلیا۔

ایلکس ہیلز تین روز کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد پریکٹس سیشن میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ انگلش کرکٹرز کیلئے صلاحیتیں آزمانے کی بہترین پلیت فارم بن گئی ہے، لیگ میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل اسٹارز کا تعلق بھی انگلینڈ سے ہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 10 پلیئرز پی ایس ایل کھیل چکے ہیں، جبکہ عادل رشید لیگ میں شرکت کی خواہش رکھتے ہیں، یہی نہیں بلکہ موجودہ انگلش ٹیم کے 8 ممبر ویسٹ انڈیز سے براہ راست کراچی پہنچ کر ٹورنامنٹ کا حصہ بن جائینگے۔

اس تناظر میں دیکھا جائے تو چار ماہ قبل انگلش بورڈ کا محض چار دن پر مشتمل دورہ پاکستان ملتوی کرنا انتہائی حیران کن لگتا ہے۔

کوئی بھی یہ بات سمجھے سے یکسر قاصر ہے کہ انگلش کرکٹرز تو پاکستان میں کھیلنا محفوظ تصور کرتے ہیں لیکن بورڈ اپنی کمنٹمنٹ پوری کرنا نہیں چاہتا۔