پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز ہمیشہ تگڑے ہوتے ہیں: سرفراز احمد

January 28, 2022


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہپی ایس ایل کی تاریخ رہی ہے کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے میچز ہمیشہ تگڑے ہوتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ایونٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ تین سے چار میچز ایسے ہیں جن کا فیصلہ آخری بال پر ہوا، اس طرح کے میچز باہر بیٹھے لوگوں کے لیے دیکھنا آسان نہیں ہوتے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پشاور زلمی سے پہلا میچ ہے کوشش ہوگی ان سے مقابلہ تگڑے انداز میں کریں۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ پہلے میچ میں رائٹ کمبنیشن بنائیں گے، پہلا میچ جیتیں گے تو مومنٹم بنے گا جو پورے ایونٹ میں کام آئے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے دوسرے میچ میں آج دو سابق چیمپئنز کا ٹکراؤ ہوگا، سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شعیب ملک کی کپتانی میں پشاور زلمی میدان میں اترے گی۔