22 اگست آپ سب کو یاد ہےکیا ہوا تھا، مراد علی شاہ

January 29, 2022

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹنڈوالہ یار واقعے کو لسانی رنگ دینےکی کوشش کی گئی، 90 کی دہائی میں معصوم لوگوں کی جانیں گئیں ہیں، 22 اگست آپ سب کو یاد ہےکیا ہوا تھا۔

ٹنڈوالہ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جمہوری پارٹی ہیں صلاح مشورہ کرنےکو ہر وقت تیار ہیں، ایم کیو ایم سے کہا تھا بات چیت کرنے کو تیار ہیں، صوبے میں سب کو مل جل کر رہنا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے، اس وقت سندھ میں امن و امان بہتر ہے، کورونا کی وجہ سے لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں تھی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے قانون میں تبدیلی کی ہے، ٹنڈو الہ یار واقعے کو بھی لسانی رنگ دینےکی کوشش کی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ طے تھا وہ کس روٹ سے ریلی نکالیں گے، رات میں میں نے انتظامیہ سے کہا تھا کہ سب کو چھوڑ دو، میں جاں بحق ہونے والے کارکن کے گھر گیا ان سے تعزیت کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے بھی ہم نے آئی ایم ایف سے ڈیل کی تھی، اس وقت سخت شرائط نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے قانون میں ترامیم کرنی تھی، ہم نے سب سیاسی جماعتوں سے بات کی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے مردم شماری کو چیلنج کیا ہوا تھا، جوائنٹ پارلیمنٹ میں مردم شماری کو چیلنج کیا، حکومت نےجوائنٹ سیشن نہیں بلایا۔