پی ٹی آئی نے کشمیر بیچنے کے بعد ملک عالمی طاقتوں کے حوالے کردیا، سراج الحق

January 29, 2022

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کشمیر بیچنے کے بعد ملک بھی عالمی طاقتوں کے حوالے کردیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے کشمیر بیچا اور اب ملک عالمی طاقتوں کےحوالے کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ساتھ 1 ارب ڈالر کے عوض تاریخی غداری کی گئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک ملک اور قوم کو جواب دے نہیں رہا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک بوقت ضرورت تو دور بوقت جنگ بھی قرضہ نہیں دے سکے گا۔