پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی ہے۔
لاہور میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو نے لانگ مارچ سے متعلق یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کو اہم ٹاسک دیے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ لانگ مارچ سے قبل پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈے کا آغاز ہوچکا ہے، سلیکٹڈ حکومت پی پی کو لانگ مارچ کی وجہ سے ٹارگٹ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود لانگ مارچ ہوکر رہے گا، مجھےفروری سے اسلام آباد کا مطلع ابر آلود نظر آرہا ہے۔