کروڑ نوکریاں دینے والا ایک کروڑ عوام کو بےروزگار کرگیا، فضل الرحمان

January 31, 2022

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کروڑ نوکریاں دینے والا ایک کروڑ عوام کو بے روزگار کرگیا، صدارتی نظام پاکستان کو مزید ٹکڑے کرنے کا منصوبہ ہے۔

چمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت سے نجات کیلئے لانگ مارچ کی تیاری کریں۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان مدرسہ دارالعلوم اسلامیہ پہنچے، جہاں انہوں نے 2 سال قبل دھماکے میں شہید مولانا حنیف کے بیٹےسے تعزیت کی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مولانا محمد حنیف کے مشن کو پورا کرکےدم لیں گے، مولانا محمدحنیف کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔