ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 119روپے 12 پیسے مہنگا کردیا گیا

January 31, 2022

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 12 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2439 روپے 93 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

جنوری کے لیے ایل پی جی کے اس گھریلو سلنڈر کی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقرر ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 10 روپے مہنگی ہوگئی، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 206 روپے 77 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم فروری سے ہوگا۔