صحت کارڈ حکومت پاکستان کا ہے، PTIپرچم پر پرنٹ نہیں ہوسکتا، سینیٹر سعدیہ عباسی

February 01, 2022

سینیٹر سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ حکومت پاکستان کے خزانے سے ہے تو پی ٹی آئی کے پرچم پر پرنٹ نہیں ہوسکتا۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ صحت کارڈ پی ٹی آئی کے جھنڈے پر پرنٹ ہوا اور اس پر نیا پاکستان لکھا ہوا ہے۔

اس کے برعکس شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے تو اشتہار آگیا تھا، سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا اور کہا اشتہار کے پیسے ان سے لیے جائیں۔

سعدیہ عباسی کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کو پاکستان کے جھنڈے پر پرنٹ کیا جائے اور جنہوں نے صحت کارڈ غلط پرنٹ کیے، پیسے ان کی جیب سے لیے جائیں۔