نیب کی وجہ سے لوگوں نے خودکشیاں کیں، سلیم مانڈوی والا

February 03, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ نیب لوگوں کو تنگ کر رہا ہے اور اس کی وجہ سے لوگوں نے خودکشیاں کی ہیں۔

نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایسے ادارے سے ملک ترقی نہیں کرے گا، بلکہ ملک کو مزید نقصان پہنچے گا۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم کی جائے یا پھر ادارے کو بند کیا جائے اس کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ہے۔