گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

February 05, 2022

لتا منگیشکر کی طبیعت بگڑ گئی

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت تشویشناک ہے، انہیں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرعلاج 92 سالہ گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی۔

ڈاکٹر پریت صمدانی نے گلوکارہ کی بگڑتی طبیعت کی تصدیق کی اور کہا کہ انہیں اب وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

بریچ کینڈی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پریت صمدانی پچھلے کئی برسوں سے لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص کے بعد سے لتا منگیشکر آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

کورونا کے ساتھ ہی گلوکارہ میں نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔