وزیراعظم عمران خان کا لتا منگیشکر کو خراجِ تحسین

February 06, 2022


وزیر اعظم عمران خان نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر انہیں خراجِ تحیسن پیش کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ لتا منگیشکر کی وفات سے برصغیر صحیح معنوں میں دنیائے موسیقی کی عظیم آوازوں میں سے ایک سے محروم ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی آواز اور گانے دنیا بھر میں بے شمار لوگوں کی تفریحِ طبع کا وسیلہ بنے۔