سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر

February 07, 2022

سپریم کورٹ میں سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

شوکت عزیز صدیقی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کی سماعت 10 فروری کو مقرر کی جائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 7 دسمبر کو کیس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا تھا، کیس اب تک سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا۔

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست میں کہا گیا کہ کیس میں مفاد عامہ کے معاملات شامل ہیں، کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔