پی آئی اے کی اسلام آباد سے ملائیشیا جانے والی پرواز مسافروں کا سامان چھوڑ گئی

February 07, 2022

پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے) کے باکمال لوگ، لاجواب سروس کے دعویٰ کی نفی کرتا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے ملائیشیا جانے والی پرواز مسافروں کا سامان چھوڑ گئی۔

مسافروں نے شکایت کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز کوالالمپور پہنچنے پر معلوم ہوا کہ 30 سے زائد مسافروں کا سامان لایا ہی نہیں گیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق مسافروں کے سامان سے متعلق کوتاہی کرنے والے عملے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

حکام کے مطابق مسافروں کا سامان آج رات کی پرواز سے کوالالمپور پہنچادیا جائے گا۔