2 لڑکیوں کے اغوا میں ملوث زوہیب قریشی اب تک آزاد

February 08, 2022

کراچی میں دو لڑکیوں کے اغوا میں ملوث ملزم زوہیب قریشی پولیس کی حراست سے فرار ہونے کے بعد اب تک نہیں مل سکا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم مہربانوں کی مدد سے متعدد سہولیات سے کئی بار استفادہ کرچکا تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ زوہیب قریشی عدالت سے کئی بار شاپنگ کرنے اور گھر گیا، پولیس نے دو اہلکاروں سمیت پانچ ممکنہ سہولت کار گرفتار کرلیے ہیں، پولیس کو زوہیب قریشی کے ملک سے باہر فرار ہونے کا بھی شبہ ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکار کورٹ پولیس ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے، گرفتار اہلکار ہر بار ان ہی اہلکاروں کی ڈیوٹی لگاتے تھے، جن سے ملزم زوہیب فرار ہوا۔