بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ختم

February 08, 2022

آج سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے ایئرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان کے مطابق بے دخل کئے جانے والوں کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ پالیسی برقرار رہے گی۔ پاکستان آنے سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔

سی اے اے کے مطابق نئی ہدایات پر اطلاق آج 8 فروری سے ہوگا۔