بلوچستان، ینگ ڈاکٹرز کی کئی ماہ سے جاری ہڑتال ختم

February 10, 2022

بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز نے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد صوبے میں 4 ماہ سے جاری ہڑتال ختم کردی۔

وزیر صحت احسان شاہ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مذاکرات کامیاب ہونے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مطالبات کے حق میں 4 ماہ سے ہڑتال جاری تھی۔

ہڑتال کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز مسلسل بند تھیں جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔

گزشتہ دنوںینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سول اسپتال کوئٹہ سے گرینڈ احتجاجی ریلی نکال کر ریڈ زون جانے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دی تھی۔