عامر لیاقت سےخلع کے بعد طوبیٰ کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ

February 12, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نےتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین سے خلع کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سیدہ طوبیٰ انور نے قرآن پاک کی آیت ترجمے کے ساتھ لکھی۔

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اوران کے لیےبڑا عذاب ہے۔‘

اُنہوں نے قرآن پاک کی یہی آیت اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی۔

طوبیٰ انور کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں ہمت اور حوصلے کی تلقین کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اگلے ہی روز عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔

عامر لیاقت حسین نے سال 2018ء میں سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جبکہ اُن کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال تھیں جن سے اُن کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔