ترین گروپ عشائیہ، اہم رہنما پہنچ گئے

February 15, 2022

فائل فوٹو

حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ کے عشائیے میں اہم رہنما پہنچ گئے۔

لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کے اعزاز میں عون چوہدری کی طرف سے عشائیہ دیا جارہا ہے، جس میں ارکان قومی اور پنجاب اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے۔

ترین گروپ کے اس اہم سیاسی مشاورتی عشائیے میں جہانگیر ترین، راجا ریاض، نعمان لنگڑیال، عبدالحئی دستی پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی اس مشاورتی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور سیاسی منظر نامے میں اپنے کردار کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف سرگرمیوں کا بھی جائزہ لے گی۔