شہریوں کے تحفظ کیلئے خطرناک جگہوں سے کیبل ٹی وی و انٹرنیٹ وائرز ہٹائے جاتے ہیں، ترجمان کے الیکٹرک

February 15, 2022

ترجمان کےالیکٹرک نے کہا ہے کہ بجلی کے پولز پر انٹرنیٹ اور ٹی وی کیبلز کے پھیلے ہوئے بے ہنگم اور غیر محفوظ تار خطرات کا سبب ہیں۔

ترجمان کےالیکٹرک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مد نظر شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر خطرناک جگہوں پر کیبل ٹی وی اور انٹرنیٹ کے وائرز ہٹائے جاتے ہیں۔

پٹاپا اور دیگر کیبل آپریٹز کے ساتھ کےالیکٹرک کا ورکنگ گروپ موجود ہے۔ ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبلز کے بجلی پولز پر پھیلے بے ہنگم اور غیر محفوظ تاروں کو ہٹانے سے قبل مینٹیننس سے متعلق پیشگی اطلاع بھی دی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بجلی کے پولز پر پھیلے بے ہنگم ٹی وی اور انٹر نیٹ کے تار ہٹانے کی پیشگی اطلاع کے باوجود ان کا مناسب بندوبست نہیں کیا جاتا۔ با رہا یقین دہانی کے باوجود 2020 کے آخر تک ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبلز کی زیر زمین تنصیب مکمل نہیں کی گئی۔